نئی دہلی،13 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی پولیس نے ممنوعہ دہشت گرد گروپ خالصتان کمانڈو فورس کے ایک رکن اور جرنیل سنگھ بھنڈراوالے کے قریبی کو گرفتار کیا ہے۔حکام نے بدھ کو یہ معلومات دی۔بھنڈراوالے 1984 میں فوج کے ’آپریشن بلیو سٹار‘ میں مارا گیا تھا۔ملزم گرسیوک (53) خالصتان کمانڈو فورس (کے ایف سی) کا رکن ہے سے کرائم برانچ نے 12 مارچ کو دہلی کے بین الاقوامی بس اڈے سے گرفتار کیا جہاں وہ اپنے ایک واقف کار سے ملنے آیا تھا۔ایڈیشنل پولیس کمشنر (جرائم) اجیت کمار سنگلا نے بتایا کہ گرسیوک 50 سے زائد دہشت گرد سرگرمیوں، پولیس افسران اورخبریوں کے قتل، بینکوں اور پولیس تھانے میں ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں ملوث رہا ہے۔پولیس نے بتایا کہ گروسیوک بہت سے معاملات میں 26 سے بھی زیادہ سالوں تک جیل میں رہا اور وہ باقاعدگی سے پاکستان میں واقع کچھ دہشت گرد تنظیموں کے رابطے میں تھا۔